جھانسبرگ۔ باوثوق ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ساوتھ افریقی کے انتہائی اہم پولیس دستے نے جھانسبرگ میں صدر جاکب زوما کے قریبی کاروباری دوست کے گھر کے اطراف واکناف کی سڑکوں کو بند کردیا تھا۔اس پر تبصرے کے لئے پولیس کے ترجمان ہنگوانی ملاؤ دیز دستیاب نہیں تھے ‘ مگر ملک کی نیوز ایجنسی کے مطابق پولیس ذرائع سے اس بات کی اطلاع ضرور ملی ہے کہ پولیس نے دھاوا کیا ہے۔
نیوز نشرکرنے والا ادارہ ایس اے بی سی نے مزید بتایا کہ علی الصبح دھاوے کے روز دولوگوں کو گرفتار کیاگیا ہے۔ گپتا فیملی کے لوگوں کو ملک کی انسداد رشوت ستانی کے واچ ڈگ کی جانب سے زوما سے دوستی کے ذریعہ بڑے پیمانے پر دولت اکٹھا کرنے کا ملزم قراردیا تھا۔
جبکہ گپتا اور زوما دنوں نے کسی بھی غلط کام کرنے کے الزام سے صاف انکار کیا ہے۔ اسی ہفتہ افریقی نیشنل کانگریس( اے این سی) نے زوما سے کہاتھا کہ وہ ملک کے صدر کی حیثیت سے دستبردار ہوجائیں۔
عہدیداروں کو کہنا ہے کہ چہارشنب کے روز برسراقتدار سیاسی پارٹی کے احکامات پر زوما کا جواب متوقع ہے۔
زوما کا نوسالہ دور اقتدار بدعنوانیوں او رمعاشی تغلب کارائیوں کا شکار ہے۔