کلکتہ:سابق چیف جسٹس آف انڈیاالتماس کبیرطویل علالت کے بعد اتوار کے روز68سال کی عمر انتقال کرگئے۔کبیر کے انتقال پر اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے ‘ مغربی بنگال کے چیف منسٹر ممتا بنرجی نے کہاکہ ملک کو ایک عظیم قانون داں کا نقصان ہوا ہے۔
Deeply saddened at the passing of legendary singer Banashree Sengupta. My condolences to her family and fans
— Mamata Banerjee (@MamataOfficial) February 19, 2017
انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ’’ میں ان کے فیملی اور دوستوں کے غم میں برابر کے شریک ہوں۔ ہندوستان اور بنگال کو ایک عظیم قانون داں کا نقصان ہوا ہے‘‘۔
Condolences on the passing of fmr CJ Altamas Kabir ji. My thoughts with his family/colleagues. India & Bengal have lost a legal luminary
— Mamata Banerjee (@MamataOfficial) February 19, 2017
کبیر نے 39ویں چیف جسٹس آف انڈیا کی حیثیت سے 29ستمبر2012سے لیکر 19جولائی سال 2013تک ریٹائرمنٹ تک خدمات انجام دئے ہیں۔
جولائی19سال 1948میں پیدا ہوئے ‘ کبیرکا وکلات کے شعبہ سے سال1973میں وابستہ ہوئے اور ضلع کی عدالتیں اور کلکتہ ہائی کورٹ میں سیول اور کریمنل مقدمات کی پیروی کی ۔
کلکتہ ہائیکورٹ میں 6اگست سال1990کو مستقبل طور پر جج مقرر ہوئے اور یکم مارچ2005کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس مقررہوئے۔
اور 9ستمبر سال 2005میں انہیں ترقی ہوئے سپریم کورٹ میں ان کاتقر ر عمل میں آیا۔