وزیراعظم کے نام این ڈی ٹی وی کے بے باک جرنلسٹ کھلا خط
نئی دہلی ۔ سینئر جرنلسٹ او راین ڈی ٹی وی پرائم ٹائم شو کے اینکر رویش کمار کو موت کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں ا ور سوشیل میڈیاپر ان دھمکیوں کی شدت سے گشت بھی جاری ہے ۔
رویش کو ان کے فیس بک پیچ اور واٹس ایپ پر آہانت آمیز پیغامات اورناشائستہ تبصروں کا سامنا ہے اور ان کے ارکان خاندان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی مل رہی ہیں۔
این ڈی ٹی وی وسوز کی طرف سے پیش کردہ ایک ٹوئٹ میں کال کرنے والا ملزم اس جرنلسٹ کو اعلانیہ طور پر یہ دھمکی دے رہا ہے اور یہ کہتے ہوئے سناگیاکہ ’’ ایک دن میرے ہاتھ سے مرے گا تو‘‘۔
دوڑا دوڑا کر ماروں گا۔ یہاں سے پاکستان لے جاؤں گا۔جہاں تمہارا گھر ہے‘‘۔رویش ہندوستان کے ان معدود چند صحافیوں میں سے ایک ہیں جو ملک کو درپیش اکثر مسائل کو اٹھاتے ہیں اور سچائی کو بے نقاب کرتے ہیں۔
رویش نے گذشتہ سال وزیراعظم مودی کے نام پر ایک کھلا
خط لکھا تھا جسمیں ایک صحافی کی اپنی جان کی تئیں تشویش کااظہار کیاتھا۔
رویش نے مودی کے نام پر اپنے مکتوب میں لکھا تھا کہ’’ مجھے نہ صرف امید ہے کہ بلکہ پورا یقین ہے کہ آپ پر دل کی گہرائیو ں سے احساس واثر ہوگا۔
میں ہمیشہ ہی آپ کی اچھی صحت کے لئے دعاگو رہتاہوں او رتمنا کرتا ہوں کہ آپ کی لامحدود توانائی باقی وبرقرار رہے‘‘