تل ابیب: پراسکیوٹر جنرل دفتر کی جانب سے تحقیقات کی ہدایت کے بعد متوقع ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتین یاہو سے دوعلیحدہ الزامات کے تحت سے پوچھ تاچھ کی جائے گی۔ایفی نیوز نے بتایاکہ وائس آف اسرائیل ریڈیوکے مطابق نتن یاہوسے یروشلم میں واقع ان کی رہائش گاہ پوچھ تاچھ کی جائے گی جس کے لئے وقت کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔
Police due to question Netanyahu today in graft probe https://t.co/hHEEtBtJpd #IsraelNews pic.twitter.com/Q4Kf5nI2d3
— The Jerusalem Post (@Jerusalem_Post) January 2, 2017
وزیراعظم کی رہائش گاہ کے روبروایک سیاہ اسکرین نصب کردیاگیا ہے تاکہ میڈیا کو وہاں سے دور رکھا جاسکے۔یروشلم پوسٹ کے مطابق نتن یاہو پر شک ہے کہ انہوں نے اسرائیل اور بیرونی تاجروں سے اہم تحائف لئے ہیں ‘ جوایک عوامی شخص پر اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کا سبب بھی ہے۔
Netanyahu: Hold the celebrations over my investigation https://t.co/tKxekwqLqe #BreakingNews
— The Jerusalem Post (@Jerusalem_Post) January 2, 2017
اتوار کے روز نتن یاہو نے ایک کابینی اجلاس میں ان پر لگائے گئے رشوت کے متعدد الزامات کاجواب دیا۔نتن یاہو نے کابینہ کے افتتاحی اجلاس میں کہاکہ’’ میں اپوزیشن کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ پرسکو ن انداز میں سونچیں‘‘۔
جس میں دائیں بازو کی لیکوڈ جماعت نے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ’’ زبردست مہم چلائی‘‘تاکہ ان کی قیادت کو کمزور کیاجاسکے۔لیکوڈ لیڈر ڈیوڈ امسلیم وہ ایک بل تجویز کریں گے جس میں برسراقتدار وزیراعظم کے خلاف تحقیقات کاقانون بنایاجاسکے جو فرانس کے بشمول دیگر ممالک میں ہے