چندی گڑھ:قومی نائب صدر کانگریس راہول گاندھی چند اہم انتخابی حلقوں میں ریاست پنجاب میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم میں جمعہ کے دن شرکت کریں گے
۔کانگریس بادل خاندان او رریاستی وزیر برم مجیٹھیا کے خلاف جارحانہ انداز میں راہول گاندھی کے ساتھ ملک پر مہم چلائے گی۔
ان کے ہمراہ ریاستی صدر کیپٹن امریندر سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو بھی اکالی قائدین کے حلقوں میں ہلہ بولنے کو تیار ہیں۔راہول گاندھی تین روز ہ دوے پر پنچاب پہنچیں گے۔
ا ن کے دورے کی خصوصیت جلال آباد اور لامبی میں نوجوت سنگ سدھو اور امریندر سنگھ کے ساتھ عوامی جلسوں سے خطاب ہوگا۔
چیف منسٹر پرکاش سنگھ بادل کے انتخابی حلقہ لامبی میں امریندر سنگھ ‘ ڈپٹی چیف منسٹر سکھ ببر بادل کے خلاف جلال آباد اور مجٹھیا کے خلاف انتخابی مہم چلائیں گے۔