راہول گاندھی نے ’چوکیدار چور ہے‘ فقرے پر سپریم کورٹ سے معافی مانگی او رکہاکہ میں نے غلطی سے منسوب ہوگیا

نئی دہلی۔ کانگریس صدر راہول گاندھی ن سپریم کورٹ سے منگل کے روز توہین کے معاملے میں معافی مانگی اور کہاکہ”میں نے غلطی سے اس کو منسوب کردیا مائی لارڈ‘۔

رافائیل معاملے کے فیصلے پر وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کسنے جانے والے فقرے’چوکیدار چور ہے‘ پر راہول گاندھی کو سپریم کورٹ کی برہمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

راہول گاندھی کی طرف سے سپریم کورٹ میں ابھیشک منو سنگھوی نے پیش ہوکر کہاکہ ”مائی لارڈ میں نے غلطی سے اس کو منسوب کردیا‘ یہ میری غلطی ہے“

راہول گاندھی کے تبصرے کے خلاف درج توہین کے مقدمے کی سنوائی کے دوران اعلی عدالت نے کہاکہ کانگریس صدر نے عدالت نے جو نہیں کہا ہے کہ اس تبصرہ کو حق بجانب قراردینے کی کوشش کی ہے۔

بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی کی جانب سے پیش وکیل مکل روہتگی نے عدالت عظمی کو بتایا کہ راہول گاندھی نے جان بوجھ کر عدالت کے منھ میں ان الفاظوں کو ڈالا او رصرف افسوس ظاہر کیاہے۔

توہین کے معاملے میں عدالت واضح ہے کہ اس کی شروعات غیر مشروط معافی سے ہوئی ہے۔ جس پر سنگھوی نے کہاکہ یہ ان کی غلطی ہے جنھوں نے حلف نامہ پر ”معذرت“ کا لفظ شامل نہیں ہے اور اس معاملے میں ایک تازہ حلف نامہ وہ داخل کریں گے۔

سنگھوی نے عدالت سے کہاکہ ”میں نے ڈشنری کی جانچ کی مجھے تاسف کے مطلب معافی ملا۔ مگر میں ایک معافی بھی کہوں گا“۔ ججوں نے کہاکہ ”ہم نے تمام باتیں سنی۔

تمام باتیں سننے کے بعد سنگھوی چاہتے ہیں کہ ایک اضافہ حلف نامہ داخل کریں۔

انہیں حلف نامہ داخل کرنے کا موقع دیاجائے گا۔ اس طرح کے کسی حلف نامہ کوپیر کے روز قبول کیاجائے گا“۔ مئی 6کے روز سنوائی مقرر کی گئی ہے