ابھیشک سانگھوی نے کہاکہ جب ہمیں آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوت کی تین روز سلسلہ وار لکچر میں شرکت کے لئے راہول گاندھی کے نام پر دعوت نامہ ملے گا تب ہمیں اس پر اپنا ردعمل پیش کریں گے۔
نئی دہلی۔ کانگریس پارٹی نے کہاکہ انہیں اب تک کانگریس صدر راہول گاندھی کے نام کا کوئی دعوت نامہ نہیں ملا ہے جو اگلے ماہ دہلی میں آر ایس ایس کی مجوزہ تقریب کے متعلق ہے او روہ ان سوالات پر اپنا ردعمل دعوت ملنے کے بعد ہی پیش کریں گے۔
کانگریس ترجمان ابھیشک سانگھوی نے رپورٹرس سے کہاکہ’’میں قیاس آرائیوں پر مشتمل سوال کا جواب نہیں دے سکتا۔ فی الحال یہ صرف خیالی بات ہے‘‘۔انہوں نے کہاکہ کانگریس جب ہی اس پر اپنا ردعمل پیش کریگی جب مذکورہ اجلاس میں شرکت کے لئے مسٹر گاندھی کے نام کا دعوت نامہ ہمیں ملے گا۔
سانگھوی نے اپنی بات پر زوردیتے ہوئے کہاکہ ’’ ہماری جانچ کے مطابق جو میں کہہ رہاہوں اس کے متعلق کوئی دعوت نامہ اب تک نہیں ہمیں نہیں ملا ہے‘‘۔انہوں ’’ جیسے اور جب ہمیں دعوت نامہ مل جائے گا‘کانگریس پارٹی کو دعوت نامہ مل جائے گا‘اس کے بعد ہی موثر ردعمل پیش کیاجائے گا‘‘۔
آر ایس ایس ذرائع نے قبل ازیں کہاتھا کہ سلسلہ وار لکچر میں کانگریس صدر کو مدعو کیاجاسکتا ہے۔
مقصد مختلف نظریات کے لوگوں کو تقریب میں مدعو کرنا ہے ‘ ایک ذریعہ نے بتایا کہ مدعوین میں سی پی ائی (ایم) جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری بھی شامل ہوسکتے ہیں۔قابل غور بات یہ ہے کہ ایسے وقت میں آر ایس ایس نے کانگریس صدر راہول گاندھی کو اپنے پروگرام میں مدعو کرنے جارہا ہے جب مسٹر گاندھی نے سنگھ کا تقابل اخوان المسلمین سے کیاہے۔