رام رہیم کی مخالفت کرنے والی پولیس اور صحافی کو مارنے کی ڈیرا قربانی وینگ نے دی دھمکی

سرسا۔چہارشنبہ کے روزڈیرا سچا سودا کی قربانی وینگ نے ایک دھمکی آمیز خط جاری کیاہے۔مکتوب میں ہر اس شخص بشمول پولیس ‘صحافی اور ڈیرا کے سابق حامیوں کو جان سے ماردینے کی دھمکی دی گئی ہے جو ڈیرا سچاسوداسربراہ کے خلاف بات کرے گا۔ٹائمز آف انڈیا میں شائع خبر کے مطابق میں لیٹر میں لکھا ہوا ہے کہ ’’ ہم رام رہیم کے تمام مخالفین کو ہلاک کردیں گے‘‘۔

لیٹر میںیہ ڈیرا کے 200بچوں کے متعلق بھی کہاگیا ہے جو بدلے کے لئے خودکشی کرنے کو تیار ہیں۔مذکورہ لیٹر میں کچھ میڈیا ہاوز کے نام بھی شامل ہیں جو مبینہ طور پر گرومیت رام رہیم کو عصمت ریزی کے کیس میں سزاء سنائے جانے کے بعد یا تو ڈیرا کے خلاف بات کررہے ہیںیا پھر مضامین لکھ رہے ہیں ۔ لیٹر میں ڈیرا سچاسودا کو دھوکہ دینے کا بھی حکومت ہریانہ پر الزام عائد کیا ہے۔لیٹر کے بعد پولیس حرکت میں آتے ہوئے مکتوب کے متعلق جانچ کررہی

ہے۔ یہاں پر اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ رام رہیم کو سی بی ائی کی عدالت نے بیس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ پنجکولا کی عدالت کے فیصلے کے بعد سرسا میں پنجکولا میں پیش ائے تشدد میں36لوگوں کی موت اور250لوگ بری طرح زخمی ہوئے تھے۔

ڈیرا سچاسودا حامیوں کی جانب سے کہاتو یہ بھی جارہی ہے کہ ‘ رام رہیم نے مشکل حالات میں گھیرے رہنے پر حالات سے نمٹنے کے لئے ایک قربانی وینگ بھی تیار کی ہے۔