ای ٹی ایس پوچھ تاچھ میں دہشت گردوں سے روابط کا نہیں ہوا خلاصہ
سہارنپور: ضلع مظفر نگر کے کوٹا ساری گاؤں سے گرفتار بنگلہ دیشی کے خلاصہ کے بعد اے ٹی ایس کی ٹیم نے سہارنپور کے دیوبند سے جن تین طالبہ کو گترفتار کیاتھا انہیں پوچھ تاچھ کے بعد پیر کے روزرہا کردیاگیا!
اے ٹی ایس نے انہیں کلین چٹ دیدی ہے اور تفتیش کے دوران اے ٹی ایس کو اس بات کا بھی اشارہ نہیں ملا کہ ان تینوں کا تعلق کسی غیر سماجی او رمشکوک سرگرمیوں سے جڑا ہو۔ان میں سے دو کشمیر کے رہنے والے ہیں جبکہ ایک باہر کارہنا والا لڑکا شامل ہے۔
بتایاجارہاہے کہ دیوبند سے گرفتار کئے گئے تینوں نوجوانوں کو دیوبند پولیس کے حوالے کردیاگیاہے!جس کے بعد دیو بند پولیس نے تینوں کو مدرسہ انتظامیہ کے حوالے کردیا۔تینوں نوجوانوں کے متعلق دیوبند میں طرح طرح کی افواہیں گشت کررہی تھی مگر رہائی کے بعد ان صاف ہوگیا ہے کہ اے ٹی ایس نے انہیں محض پوچھ تاچھ کے لئے اپنی تحویل میں لیاتھا۔
تینوں کی رہائی کے بعد مدرسے کے طلبہ میں کافی جوش وخروش دیکھنے کا مل رہا ہے او رطلبہ اس رہائی کو سچائی کی فتح قراردے رہے ہیں۔ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اے ٹی ایس نے مظفر نگر علاقے سے جس بنگلہ دیشی عبداللہ کو گرفتار کیاتھا اس کے موبائیل فون سے ان تینو ں کے طلبہ کے نمبرات دستیاب ہوئے تھے۔
سمجھا جارہا ہے کہ اسی بنیاد پر اے ٹی سی نے ان تینوں کو پوچھ تاچھ کے لئے اپنے ساتھ لے گئی تھی۔پوچھ تاچھ کے دوران تینوں کا کوئی مشکوک رابطہ اے ٹی ایس کو نظر نہیںآیا جس کی وجہہ سے تینوں کو چھوڑ دیاگیا۔