غازی آباد:روزنامہ دینک جاگرن کے ان لائن ایڈیٹر کی منگل کے روز اترپردیش میں دوسرے مرحلے کی رائے دہی کے دوران ایکزٹ پول شائع کرنے پر منگل کے روزگرفتار کرلیا گیا ۔
عدالت میں پیش کشی کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کردیاگیا۔پولیس نے کہاکہ فبروری 13کو تریپاٹھی نے ویب سائیڈ پر ایکزٹ پول شائع کیا ۔
اترپردیش میں دوسرے مرحلے کی رائے دہی چہارشنبہ کے روز ہوگی۔چیف الیکشن افیسر نے ضلع الیکشن افس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ایف ائی آر درج کرتے ہوئے ایڈیٹر کو گرفتارکیاجائے ۔
شکایت میں کہاگیا ہے کہ ایکزٹ پول کی اشاعت رائے دہندوں کو گمراہ کرتا ہے۔اور یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
پولیس افیسر ہیمنت رائے نے ائی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ ہم نے تریپاٹھی کو گرفتار کرلیا ہے‘‘۔
رائے نے کہاکہ دیگر دو ملزمین سروے منعقدکرنے والی کمپنی‘ آر ڈی ائی کے منیجنگ ایڈیٹر اور منیجنگ ڈائرکٹرکی گرفتاری ابھی باقی ہے ’’ دوافراد کی گرفتاری کے مسلسل دھاوے کئے جارہے ہیں‘‘۔