دیدی کو بطور وزیراعظم امیدوار برائے اپوزیشن پیش کرنے کیلئے میں متفق نہیں ہوں۔ دیو ی گوڑا

اسی ہفتہ کی ابتداء میں مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے جے ڈی ( ایس) سربراہ ایچ ڈی دیوی گوڑہ سے دہلی میں ملاقات کی ہے۔
نئی دہلی۔بی جے پی کے خلاف ایک بڑے محاذ کی تیاری میں سابق وزیراعظم اور جے ڈی( ایس) سربراہ ایچ ڈی دیوی گوڑا نے کہا ہے کہ وہ مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی کو 2019لوک سبھاالیکشن کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی طرف بطور وزیراعظم امیدوار بنائے جانے سے اتفاق نہیں رکھتے ہیں

۔گوڑا کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کی امیدوار ی کے مسلئے کو الیکشن کے بعد کے لئے چھوڑ دیا ہے ان کا احساس ہے کہ اس موضوع سے اپوزیشن جماعتوں کے اتحادکو نقصان پہنچے گا۔

یہ تبصرے ایک ایسی وقت میں بھی سامنے آیاہے جب کانگریس نے اس بات کی طرف اشارہ دیا ہے کہ پارٹی پی ایم امیدوار کے لئے اپوزیشن کے اتحاد میں کسی بھی کو قبول کرنے کو تیار ہے بشرطیکہ اس کو بی جے پی او رآر ایس ایس کی حمایت حاصل نہیں ہونی چاہئے۔

گوڑا جن کی پارٹی کرناٹک میں کانگریس کے اتحاد کے ساتھ حکومت بنانے میں کامیاب رہی ہے کا کہنا ہے کہ وہ بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لئے درکار الائنس کی تشکیل میں وہ اہم رول ادا کریں گے۔

پی ٹی ائی کو دئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں سابق وزیراعظم نے کہاکہ تیسرے محاذ کی تشکیل ابھی ’’ ابتدائی مراحل ‘‘ میں ہے ‘ ممتابنرجی تمام غیر بی جے پی جماعتوں کوایک ساتھ لانے میں’’ شاندار کوشش ‘‘ کررہی ہیں۔