ایک سینئر پولیس افیسر نے کہاکہ ’’ ان میں سے کچھ لوگوں کے پاس غیرقانونی طریقے سے بنائے گئے راشن او ردیگر کارڈس ہیں اور یہ حقیقی روہنگی نہیں مانے جائیں گے۔ فارم کامقصد تفصیلات کی توثیق کرناہے‘‘۔
نئی دہلی۔ ایک تفصیلی’’ قومی توثیق فارم‘‘ کے عنوان پر’’ ذاتی جانکاری پر مشتمل فارم‘‘ منگل کے روز دہلی پولیس نے ملک کی راجدھانی میں مقیم روہنگیوں کو روانہ کیاہے۔
ڈی سی پی ( اسپیشل برانچ) کے ایک لیٹر جو ریاست کے دوکار‘ نارتھ ایسٹ‘ساوتھ ایسٹ‘ اور ویسٹ ضلعوں کے ڈی سی پی کو لکھا گیاہے کہ مطابق’’داخلہ امور کی وزرات سے ملے کمیونکیشن کے مطابق میانمار کے سفارت خانہ نے دہلی کے مختلف حصوں میں مقیم روہنگیوں کو ایک علیحدہ شناختی کارڈ دیا ہے ‘ ان کے پاس کوئی دوسرا فورم نہیں ہے‘‘۔
ایک سینئر پولیس افیسر نے کہاکہ ’’ ان میں سے کچھ لوگوں کے پاس غیرقانونی طریقے سے بنائے گئے راشن او ردیگر کارڈس ہیں اور یہ حقیقی روہنگی نہیں مانے جائیں گے۔ فارم کامقصد تفصیلات کی توثیق کرناہے‘‘۔
اس فارم میں نام ‘ جنس ‘ والدین کانام ‘ قومیت ‘ مذہب اور پیشہ سے لے کر قد ‘ انکھوں کا رنگ‘ موجودہ پیشہ ‘ بھائی بہن او ربچوں کی تفصیلات کے علاوہ ’’ بیرونی تجربہ‘ سفر کی تفصیلات مانگی گئی ہے۔
اسی طرح کا ایک فارم بھی پچھلے سال اکٹوبر میں تقسیم کیاگیاتھا۔
سینئر افیسر نے کہاکہ ’’ کئی لوگ یو این ایچ آر سی میں رجسٹرارڈ ہیں‘ یہ کاوائی ان کی جانچ کے لئے جن کے نام یواین ایچ آرسی میں شامل نہیں ہیں تاکہ نام شامل کرنے کے بعد انہیں نئے رفیوجی کارڈس کی اجرائی عمل میں لائی جاسکے‘‘