دہلی میں ایک قصائی کو جانور کے اعضاء پھینکنے پر کیا گرفتار

پولیس کو ملی خفیہ جانکاری پر ( صرف ابتدائی نام ) پرویز کو دہلی سے متصل مختلف اضلاعوں میں متعدد مرتبہ دھاؤں کے بعد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے

نئی دہلی۔پولیس کے مطابق شمال مشرقی دہلی کے ہرش وہار کے ایک پلاٹ پر جانور کے اعضاء ملنے کے کیس میں منگل کے روز ایک 23سالہ قصائی کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

پولیس کو ملی خفیہ جانکاری پر ( صرف ابتدائی نام ) پرویز کو دہلی سے متصل مختلف اضلاعوں میں متعدد مرتبہ دھاؤں کے بعد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پچھلے جمعرات کے روز ہر ش وہار کے ایک متوطن نے پولیس سے شکایت کی تھی کہ خالی پلاٹ پر جانور‘ جس کے متعلق دعوی تھا کہ گائے ہے کہ اعضاء شمال مشرق دہلی کے علاقے میں ایک خالی پلاٹ سے دستیاب ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق شکایت ملنے کے بعد وہ کرائم اور فارنسک ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور مردہ جانور کے باقیات اکٹھا کئے ۔

ڈپٹی کمشنر پولیس ( نارتھ ایسٹ ) اتل کمار ٹھاکر نے کہاکہ میویشوں کی فلاح وبہبود کے متعلق بنائے گئے ایکٹ اور اس کے علاوہ ائی پی سی کے مختلف دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ویٹرنری ڈاکٹرس اور فارنسک ٹیم کی رپورٹ کا انتظار کررہا ہے تاکہ اس بات کا پتہ چلایاجاسکے کہ آیا جانورکے اعضاء گائے کہ تھے یابھینس کے ۔ پولیس نے مزیدکہاکہ مذکورہ 23سالہ مشتبہ سے اس کیس میں پوچھ تاچھ بھی کی جارہی ہے۔