علی گڑھ : یوگا گرو بابا رام دیو نے ملک میں آبادی میں بے تحاشہ اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا او رانہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دوسے زائد بچے پید ا کرنے والوں سے حق رائے دہی چھین لیا جانا چاہئے ۔ بابارام دیو علی گڑھ میں اپنی کمپنی ’ پتاانجلی ‘‘ کی دکان کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔
انہوں نے آبادی پر قابو کیلئے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آبادی پر قابو ایک طریقہ پایا جاسکتا ہے وہ یہ کہ جو دو سے زائد بچے پیدا کرتے ہیں ان سے حق رائے چھین لیا جانا چاہئے ، سرکاری نوکریاں او رسرکاری دواخانوں میں مفت علاج کی سہولتیں بھی چھین لی جانی چاہئے ۔ سرکاری اسکولس میں ان بچوں کو داخلہ بھی نہیں دیا جانا چاہئے ۔چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں ۔ یہی ایک طریقہ ہے جس سے آبادی پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ ‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے لوگوں کو انتخابات میں بھی حصہ نہیں لینا چاہئے ۔ واضح رہے کہ بابا رام دیو متنازعہ بیانات دینے میں شہرت رکھتے ہیں ۔