ماسکو: مشہور بلیو ویل گیم کی ماسٹر مائنڈ ملزم17سالہ روسی لڑکی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ روسی پولیس افیسروں نے مذکورہ لڑکی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔اس کھیل کی وجہہ سے ساری دنیا میں بہت سارے بچے خودکشی کررہے ہیں۔
کھیل کے دوران دئے گئے امور پر عدم تکمیل پر مذکورہ ان کے والدین یا گھر والوں کو مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ مذکورہ لڑکی بلیو ویل کے کھلاڑی کو اپنا ہاتھ کاٹ لینے یا خود کو نقصان پہنچانے پر بھی کھلاڑیوں کو اکسانے کاکام کیاکرتے ہے۔
یوکی ایک نیوز ویب سائیڈ کی خبر کے مطابق روس کے تحقیقاتی عہدیداروں نے کہاکہ مذکورہ عورت’’ ڈیتھ گروپ ایڈمنسٹریٹر‘‘ کھلاڑی کے گھر والوں کو دھمکیاں دیتی اور انہیں کھلاڑی کو خودکشی پر آمادہ کرنے کا دباؤ بھی بناتی تھی۔روس کی وزیر داخلہ کے کرنل ارینہ ولک نے کہاکہ ’’ یہ ایڈمنسٹریٹر ایک خصوصی ٹاسک روانہ کرتی ‘جس کے تحت گروپ کے تمام ممبرس کو جان کی دھمکی دی جاتی‘‘۔
اس کے عوض میں گروپ کے کم عمر ممبرس کو بلیک میل کرتے ہوئے ٹاسک کی عدم تکمیل پر انہیں یاپھر ان کے گھر والوں کو مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ‘‘۔ ملزم ہر گروپ ممبر کے لئے پچاس ٹاسک مقرر کرتی اور آخری میں کھلاڑی کی خودکشی پر کھیل کا اختتام عمل میں آتا۔