حیدرآباد: یوم عاشقاں کے موقع پر زبردستی شادی کروائے جانے پر ایک جوڑے کی خودکشی کی کوشش 

حیدرآباد: ویلنٹائن ڈے کے موقع بجرنگ دل کے کارکنو ں کی جانب سے پارکوں میں پائے گئے عاشق جوڑوں کی زبردستی شادی نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے ۔ زبردستی شادی کروائے جانے ایک جوڑے نے خودکشی کی کوشش کی ہے ۔ مقامی انگریزی اخبا رمیں شائع شدہ خبر کے مطابق حسین ساگر تالاب میں ایک جوڑے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی لیکن خوش قسمتی سے مقامی افراد نے انہیں بچالیا او ر پولیس کے حوالہ کردیا ۔

پولیس نے انہیں ان کے خاندان والوں کے حوالے کردیا ۔ یہاں تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ ۱۴؍ فروری کو ویلنٹائن ڈے ( یوم عاشقاں ) کے موقع سدی پیٹ سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکا او رایک لڑکی کو بجرنگ دل کے کارکنوں نے شہر کے ایک پارک میں ان کی زبردستی شادی کروادی ۔ کارکنوں نے اس کی ایک ویڈیو بناکر سوشل میں پر پھیلا دی ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکا لڑکی کے گلے میں منگل سوتر باندھ رہا ہے ۔ بعد ازاں کارکنوں نے اس جوڑے کو مبارکباد بھی پیش کی ۔

 

https://www.youtube.com/watch?time_continue=29&v=Z5bsKYVAuEw