حیدرآباد کے ایک حاجی کو مدینہ ائیرپورٹ پر روک لایا گیا۔

بانسٹھ (62)سالہ بشیر الدین ساکن مشیرآباد ‘ بھولکپورجو پوسٹل ڈپارٹمنٹ کے ریٹائرڈ ملازم ہیں نے اس سال اپنی اہلیہ ‘ بیٹے او ربہوکے ہمراہ حج کے لئے روانہ ہوئے تھے اور ان کی حیدرآباد واپسی منگل کو گیارہ بجے تھی۔

رشتہ داروں کے مطابق جب بشیر الدین ائیرپورٹ پہنچے تو انہوں نے ایمگریشن عہدیداروں سے فنگر پرنٹس لینے کی درخواست کی جب تک کسی دوسرے حاجیوں کی فنگرپرنٹس نہیں لی گئی تھیں۔اس دوران جب بشیرالدین کے فنگرپرنٹس لے گئے تو سابق میں لئے گئے فنگرپرنٹس میں تضاد پایاگیاجس کی وجہہ سے انہیں ائیرپورٹ انتظامیہ نے روک لیا۔

ان کے فرزند فہیم الدین نے اپنے والد کے ساتھ رکنے کا فیصلہ کیاجبکہ دوسری خواتین کو حیدرآباد روانہ کردیا گیا۔