حیدرآباد:ایک افسوسناک واقعہ میں صنعت نگر کی ساکن خاتون کو اس کے کفیل نے سعودی عربیہ کے شہر دمام میں تین منزلہ عمارت سے دھکا دیکر گرادیا۔
واقعہ کے بعدمذکورہ خاتون کے دونوں پیروں میں فریچکر ہے ہے اور کمر بھی بری طرح زخمی ہوگئی ہے۔اس عورت کے دل دہلادینے والا ویڈیوجس میں اس نے اپنے ’’ کفیل ‘‘ سے چھٹکارہ کی اپیل کررہی ہے جو مبینہ طور پر خاتون کو ہلاک کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
حسینہ بیگم جس کی عمر 45سال کی ہے سال2016میں خادمہ کے ویزہ پر سعودی عرب گئی تھی ۔
حسینہ بیگم کا بیٹا محمد واجد نے بتایا کہ ان کی ماں خاندان کی بہتری کے لئے سعودی عرب میں ملازمت کا فیصلہ کیاتھا۔انہیں 1600ریال ماہانہ تنخواہ کا بھروسہ دلایاگیاتھامگر ان کی ماں کو اب تک ایک ریال بھی ادا نہیں کیاگیا‘ جب وہ کفیل کے گھر سے بھاگنے کی کوشش کررہی تھی تب کفیل نے انہیں پکڑ کر کمرے میں بند کردیااور بدلے کے طور پر انہیں تیسری منزل سے دھکا دیکر نیچے گرادیا‘
انہیں دمام کے ایک مقامی اسپتال میں شریک کرایاگیا ہے۔ایک مقامی ایجنٹ جانی میاں نے انہیں خادمہ کا ویزا فراہم کیاتھا۔
امجد اللہ خان ترجمان ایم بی ٹی نے میڈیا سے کہاکہ مقامی ایجنٹ غریب عوام کو جھوٹے وعدوں کے ساتھ سعودی عربیہ بھیجنے کاکام کررہے ہیں۔ انہوں نے ایسے ایجنٹوں کے خلاف حکومت تلنگانہ کے سخت اقدامات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔