حیدرآباد۔ اتوار کے روز حیدرآباد کمشنر ٹاسکٹ فورس کے سراخ رساں محکمے نو لوگوں کو حراست میں لیاجس کے پاس سے 500اور 1000کے منسوخ شدہ نوٹ ضبط کئے جس کی مالیت3.48کروڑ بتائی جارہی ہے۔
انڈے ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ملزمین کمیشن کی بنیاد پر ایجنٹس سے صحیح بلوں کے عوض منسوخ شدہ کرنسی بدلنے کی کوشش کررہے تھے اور معصوم صارفین کو شاندار کمیشن کا دھوکہ دینے کی بھی کوشش کررہے تھے۔
گرفتار کئے جانے والے حیدرآباد کا ایک سافٹ ویر انجینئر اور رنگا ریڈی سے تعلق رکھنے والے شخص کے علاوہ ویشاکھاپنٹم ڈاکٹر اور میدک کا ایک خانگی فینانس کا کاروبار چلانے والا شامل ہے جبکہ تین لوگ فرار بتائے جارہے ہیں۔ ائی پی سی کے دفعہ 420اور 511کے علاوہ منسوخ شدہ نوٹوں کے ایکٹ2017کے تحت گرفتار کئے گئے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔
مزیدتحقیقات کے لئے انہیں حیدرآباد کے ایس آر نگر پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیاگیا۔