حیدرآباد: شمس آباد پولیس نے آج ۲۶ ؍خواتین کو گرفتار کرلیا جو جعلی ویزوں کے ذریعہ سے کویت جانے کی کوشش کررہے تھے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ۲۶ خواتین کو ویزا چیکنگ کے دوران ایمیگریشن حکام نے انہیں گرفتار کرلیا ہے ۔ بعد ازاں انہیں پولیس کے حوالہ کردیا گیا ۔ پولیس کو دورا تحقیقات پتہ چلا کہ ان کے ویزے جعلی ہے اور وہ سب ان جعلی ویزو ں کے ذریعہ حیدرآباد سے کویت جانے والے تھے ۔
ان تمام خواتین کی تعلق ریاست آندھراپردیش سے ہے ۔ پولیس نے بتا یا کہ ایک نامعلوم ایجنٹ نے انہیں بھاری رقم کے عوض یہ ویزہ فراہم کیا ہے ۔ او راس بات کا بھی بھروسہ دلایا تھا کہ انہیں کویت میں بہت اچھی نوکری ملنے والی ہے ۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کر کے ایجنٹ کی تلاش شروع کردی ہے ۔