قدیم شہر حیدرآباد کے محلہ حافظ بابا نگر کی ساکن محترمہ ممتاز بانو زوجہ محمد حسن کا تین دن قبل مکہ معظمہ میں انتقال ہوگیا۔مرحومہ 66کی سال کی تھیں اور وہ اسی سال اپنی بیٹی او رداماد کے ساتھ مقدس فریضہ حج کی ادائی کے لئے مکہ مکرمہ گئی تھیں جن کا کور نمبرTSR-5786-3-0 on August 23تھا۔مرحومہ کی واپسی 7اکٹوبر کو تھی۔
اچانک صحت بگڑ جانے کی وجہہ سے انہیں مکہ مکرمہ کے النورہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا۔اسی دوران مرحومہ کے کور نمبر کے تمام حجاج بشمول بیٹی او ردامد مدینہ منورہ روانہ ہوگئی تھے۔
صحت میں سدھار کے بعد انہیں بذریعہ ایمبولنس مدینہ منورہ منتقل کرنے کا انتظام کیاجارہا تھا دریں اثناء3اکٹوبرکو وہ دوران علاج کی فوت ہوگئیں۔اسی روزبعدنماز فجرمسجد حرام میں مرحومہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور مکہ مکرمہ میں ہی تدفین عمل میں ائی۔
اسپیشل افیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے ان کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار رکرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعاء کی۔