حیدرآباد۔ہندوستان کی پرائیوٹ سکیٹر میزائل تیاری کی سہولت کے متعلق تنصیبات تلنگانہ کی درالحکومت کے تاج میں ایک اور خوبصورت اضافہ ہوگاجس کے بعد شہر حیدرآباد ائیر واسپیس اور ڈیفنس انڈسٹری کا مرکز بن جائے گا۔انڈسٹری لیڈر س کاکہنا ہے کہ شہر میک ان انڈیا کی شروعات کو لاگو کرنے کے لئے مکمل میدان بن گیا ہے کیونکہ مختلف بین الاقوامی ادارے مینوفیکچرنگ یونٹس قائم کرنے کے لئے ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہاتھ ملارہے ہیں۔
کلیانی رافیل اڈوانس سسٹم( کے آر اے ایس) جو کہ اسرائیل کے رافیل اور کلیانی اسٹریٹجک سسٹم کا مشترکہ وینچر ہے انڈین آرمی کے لئے اینٹی ٹینک گائڈیڈ میزائل( اے ٹی جی ایم) کی تیسری نسل تیار کریگا۔حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولتیں اعلان کے مطابق ڈیفنس میں راست بڑے بین الاقوامی سرمایہ کاری( ایف ڈی ائی) کے تحت دی جائے گی۔
اسپائیک حیدرآباد میں ائیر و اسپیس اور ڈیفنس اشیاء کی حیدرآباد میں تیاری کی ایک طویل فہرست میں شامل ہے‘ جس میں امریکی صدر ہوائی سفر کرنے والے ہیلی کاپٹر کے کیبن کی تیاری اور ایف ۔16جنگی جہازوں کی تیاری بھی شامل ہے۔ بابا این کلیانی چیرمن کلیانی گروپ کے مطابق انڈین آرمی کی جانب سے اسپائیک میزائل کودئے گئے ارڈر ہزاروں میں ہیں اور جسکی قیمت ایک بلین ڈالر ہے۔متعلقہ ماہرین اسرائیل کے ساتھ ملکر ہندوستان کے میزائل ہاوز کو فروغ دینے کے ڈیفنس ادارے دیگر میزائل کی تیاری کی تجویز بھی پیش کررہے ہیں۔
کے آر اے ایس نے حیدرآباد کا انتخاب کرتے ہوئے اس کو ہندوستان کا میزائل سنٹر بھی قراردیا اور اس کے ساتھ مختلف پبلک سکیٹر ‘ ڈیفنس لیاب‘ اور میزائل تیاری کے سہولتیں حیدرآباد میں موجود ہیں۔بابا کلیانی نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ’’ میزائل کی تیاری کے سنٹرس اور آر اینڈ ڈی سنٹرس حیدرآباد قدرتی ایکو سسٹم بناگیاہے جس میں کوئی بھی اس حصہ لے سکتا ہے‘‘۔تلنگانہ انڈسٹری منسٹری کا ماننا ہے کہ کے آر اے ایس ڈیفنس الکٹرانک ایکو سسٹم میں حیدرآباد میں تیاری کو دوسرے مرحلے پر لے جانے میں اہم رول اداکریگا۔
دوسری بڑی طاقت حیدرآباد کی 1000ائیر اسپیس اور ڈیفنس سے متعلق چھوٹی اور میڈیم انٹر پرائیزس ہے۔ کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ ’’ فرنچ نیوکلیئر سب مرین کے کچھ حصہ حیدرآباد کی ڈیفنس ایکو سسٹم سے لئے گئے ہیں‘‘۔ ٹاٹا اڈوانس سٹسم لمیٹیڈ( ٹی اے ایس ایل)کے یونٹس حیدرآباد میں پہلے سے ہی اہم رول ادا کررہے ہیں۔سال کی ابتداء میں یوروپین ائیر واسپیس بڑی ائیر بس کا حکومت تلنگانہ کے ساتھ ایم او یو ہوا ہے ‘ نیشنل اسکیل ڈیولپمنٹ کواپریشن اور ایئرکیمپس فرانس حیدرآباد میں ائیر واسپیس اسکیل ڈیولپمنٹ سنٹر قائم کررہا ہے۔