بقر عید کے موقع پر بکروں کی قربانی دینے والوں افراد کے لئے شہر حیدرآباد میں یہ بکرا مرکز توجہہ بنا ہوا ہے۔ مذکورہ بکرا کی قیمت 1لاکھ دس ہزار روپئے مقرر ہے۔شہر حیدرآباد میں بقرعید کے پیش نظر گاڑیوں سے بکرے کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
کئی مقامات پر لوگ بکروں کی خریدی کرتے ہوئے بھی دیکھے جارہے ہیں۔ جمعہ کے روز شہر کے مختلف مراکز میں بکروں کی آمد ہوتی رہی۔ ہرسال کی طرح اس سال بھی تلنگانہ کا پوٹلہ کا کافی ڈیمانڈ چل رہا ہے۔
اس کے علاوہ ریاست کے مختلف اضلاعوں سے بکروں کی آمد ہورہی ہے ۔
ٹولی چوکی‘ چنچلگوڑہ جیل‘ کالی قبر‘ دارلشفاء‘ سالا ر جنگ میوزیم روڈ‘ سنتوش نگر چوراہا ‘ چندرا ئن گٹہ چوراہا‘ فلک نما ‘ عید بازار‘ رین بازار‘ حافظ بابا نگر‘ بنڈلہ گوڑہ‘ بالا پور علاقوں میں بڑی تعداد میں بکروں کی فروخت کی جارہی ہے۔
ہفتہ کے روز ہندوستان میں بڑی عقید ت واحترام کے ساتھ عید الاضحی منائی جائے گی۔ نماز عید کے بعد فرزندان توحید اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی دیں گے
You must be logged in to post a comment.