حیدرآباد۔ سٹی پولیس نے منگل کے روز قبائیلی طبقے سے تعلق رکھنے والے خاتون ایڈوکیٹ کی عصمت دری کے الزام میں ایک جج کو گرفتارکرلیاہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ’تلنگانہ کے سوریہ پیٹ ٹاؤن میں جونیر فیلڈ جج کے طور پر خدمات انجام دینے والے پی ستیہ نارائنہ کو متاثرہ کی شکایت پر گرفتار کرلیاگیاتھا‘ متاثرہ نے مبینہ طور پر کہاہے کہ شادی کا وعدہ کرکے مذکورہ جج نے اس کا مسلسل جنسی استحصال کیاہے۔
ملزم کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیاگیا جہاں سے اسی دوہفتوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیاہے۔اگست5کے روز چکڑ پلی پولیس اسٹیشن میں جج کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی۔
ایس سی ‘ ایس ٹی مظالم( احتیاطی) ایکٹ اور ائی پی سی کے مختلف دفعات کے تحت جج کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاتھا۔ متاثرہ خاتون نے اپنی شکایت میں کہاکہ ملزم نے شادی کا وعدہ کرکے مبینہ طورپر اس کا کئی مرتبہ جنسی استحصال کیاہے۔
تاہم جب دوسری عورت کے ساتھ اس کے تعلقات بنے تو متاثرہ وکیل پولیس سے رجوع ہوئی اس ضمن میں ایک شکایت درج کرائی۔
پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات اور ہائی کورٹ کی اجازت کے بعد ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے