حیدرآباد۔فیس بک پر نابالغ کو ہراساں کرنے والا ایم بی اے طالب علم گرفتار

حیدرآباد۔پولیس کے مطابق فرضی پروفائل کے ذریعہ سوشیل میڈیا پر بابالغ کو ہراساں اور بے ہودہ تبصرہ کرنے والے ایک ایم بی اے طالب علم کو پولیس نے گرفتار کرلیا.سرکاری طور پر جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ کریم نگر ضلع کے ساکن آر نریش کو رچہ کنڈہ سائبر سل نے حراست میں لیاہے۔

متاثرہ انجینئرنگ کی طالب علم ہے جس کو کسی نامعلوم شخص کا فیس بک پر دوستی کی درخواست ملی جس کو اس نے قبول کرلیا۔بیان میں کہاگیا ہے کہ ’’ اس نے شروعات عام بات چیت سے کی ‘ مگر کچھ وقت کے بعد لڑکی حیران ہوگئی کہ یہ فردسائبرسیکس کے حوالے سے بے ہودہ فقرے کسنے لگا‘‘

مذکورہ لڑکی نے نریش کو انتباہ دیکر اس کا فیس بک اکاونٹ بلاک کردیا۔بدلے کے مقصد سے نریش نے مذکورہ نابالغ کا ایک فرضی اکاونٹ بنایا جس پر اسی لڑکی کی حقیقی تصوئیر بھی لگائی۔جس کے بعد لڑکی کے ان تمام دوستوں کو بے ہودہ گذارشوں کے ساتھ دوستی کی درخواست روانہ کی ۔

پولیس نے کہاکہ’’ ملزم نے اس بات کو قبول کیا ہے کہ وہ متاثرہ لڑکی کے ساتھ رابطے میں تھا مگر کچھ دن قبل اس نے نریش کا اکاونٹ بلاک کرکے اس کے پیغامات کو جواب دینا بھی بند کردیاتھا‘لہذا اس نے فرضی فیس بک اکاونٹ کے ذریعہ بدلہ لینے کی ٹھان لی‘‘۔

پولیس نے کہاکہ نریش نے لڑکی کی تصوئیر کے ساتھ اس کا حقیقی فون نمبر بھی بہت سارے گندے ویب سائیڈس پر پوسٹ کیا اور اس میں لکھا کہ وہ ایک مردہ کی تلاش میں ہے۔