حیدرآباد۔طالب علم نے ہاسٹل روم میں خود کو آگ لگاکر اپنی جان دیدی

پولیس کے مطابق سری جنا چیتنیا کالج کی ایک 16سالہ لڑکی نے ہاسٹل روم میں خود کو آگ لگالی۔انسپکٹر کے رمیش میاں پولیس اسٹیشن کے مطابق این ستویکا نامی لڑکی نے ہاسٹل روم میں خود کو آگ لگاکر اپنی جان دیدی۔

انسپکٹر کے مطابق ہلاک طالب علم ہاسٹل میں رہنا نہیں چاہتی تھی وہ قابل طلب علم تھی جو کالج پابندی کے ساتھ جایاکرتی تھی۔

ابتک پولیس کو اس بات کاپتہ نہیں لگا ہے کہ خودکشی کے لئے ہلاک طالب نے خودکشی کے لئے کونسی چیز کا استعمال کیا ہے ۔

موقع وارات سے حاصل شئے کو معائنہ کے لئے فارنسک لیپ بھیج دیا گیاہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہے