حیدرآبادٹاسک فورس آفس دھماکہ کیس ‘تمام دس ملزمین بری

حیدرآباد۔ میٹروپولٹین سیشن کورٹ نامپلی نے جمعرات کے روز ان تمام دس ملزمین کو بری کردیاجن پر بیگم پیٹ ٹاسک فورس دفتر میں بم دھماکے کا الزام عائد کیاگیا تھا۔

دس لوگ جن پر سے مجرمانہ دفعات کو ہٹادئے گئے ہیں ان میں عبدالکلیم‘ شکیل‘ سید حاجی ‘ محمد عبدالزاہد‘ اجمل خان ‘ عظمت علی‘ محمود بارود والا‘ شیخ خواجہ‘ نفیس بسواس‘اور ایک بنگلہ دیشی شہری بلال این شامل ہیں۔

یہاں اس بات کا تذکرہ صروری ہے کہ 12اکٹوبر سال 2005میں ایک بم بیگم پیٹ ٹاسک فور س آفس میں پھٹا تھا جس میں ہوم گارڈ ستیہ نارائنہ اور بنگلہ دیشی ساکن بمبار ہلاک ہوگیاتھا۔ سی سی ایس کی ایس ائی ٹی نے اس کیس کی تحقیقات کی تھی۔

ان کا دعوی تھا کہ بنگلہ دیش کی حرکت الجہار اسلامی تنظیم اس بم دھماکہ میں ملوث ہے۔