حیدرآباد، 2018ء میں 4900افراد نشہ کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے ، 1323افراد کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردیاگیا ۔ 

حیدرآباد : اس سال تقریبا ۴۹۰۰؍ افراد نشہ حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے گرفتار ہوئے۔ ان میں سے ۱۳۲۳افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کو کینسل کردیا گیا ۔ایڈیشنل کمشنر آف ٹرافک پولیس انیل کمار نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال انہیں خصوصی طور ہدایت دی گئی تھی کہ نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف کڑی نظر رکھیں ۔ ہم نے اس ضمن میں اچھے انتظامات کئے۔
ہمارا مقصد ہے کہ سڑک حادثات کمی لانا ۔‘‘
انہوں نے بتایاکہ اس سال شراب پی کر گاڑی چلانے سے سڑک حادثات میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔پچھلے سال ۱۸۰۰۰ کیسس درج کئے گئے تھے اس سال 26300کیسس درج کئے گئے ہیں ۔ انیل کمار نے کہا کہ ہمارے پولیس سڑک کمی لانے اور عوام کے سفر کو آرام دہ بنانے کیلئے عام تعطیلات میں خدمت انجام دے رہے ہیں ۔