جینت سنہا کو ہارورڈ کی فہرست سے ہٹایاجائے۔ مشترکہ الیکشن کا منصوبہ خطرناک

نئی دہلی۔ کانگریس پارٹی کے صدر راہول گاندھی نے منگل کے روزجونیرسیول ایونیشن منسٹر جینت سنہا کے خلاف شروع کردہ ایک پٹیشن کی حمایت کی جس میں ان کے ہارورڈ موقف سے دستبرداری کا مطالبہ کیاگیا ہے کیونکہ سنہانے ہجومی تشدد کے ملزمین کو تہنیت پیش کی ہے۔

راہول گاندھی نے ریاستوں کے اسمبلی او رلوک سبھا الیکشن کو بیک وقت کرانے کے متعلق مرکزی کی تجویز کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک ’’ ائینی خلاف ورزی‘‘ ہوگی۔

کانگریس ترجمان ابھیشک منو سنگھوی نے مبینہ طور پر کہاکہ اگر تجویز کو قبول کرلیاجائے گایہ ہندوستانی کے تمام جمہوری اقدار کونقصان پہنچانا والا فیصلہ ہوگا۔

راہول گاندھی جینت سنہا کے خلاف شروع کئے گئے ان لائن پٹیشن کی حمایت کرتے ہوئے ٹوئٹر پر دیگر کو بھی اس پر دستخط کرنے کا مشورہ دیا۔

جھارکھنڈ کے رام گڑھ سے بی جے پی کی نمائندگی کرنے والے رکن پارلیمنٹ ومرکزی کابینی وزیر جینت سنہا کو ہزاری باغ میں ہجومی تشدد میں ایک مسلمان کے قتل کے الزام میں قصور وار پائے گئے مجرمین کی ضمانت پر رہائی کے بعد انہیں تہنیت پیش کرنے کی وجہہ سے کافی تنقید کو سامنا کرنا پڑرہا ہے