جو کوئی بھی ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگانے سے انکار کریگا وہ تاریخ بن جائے گا۔ مغربی بنگال بی جے پی

کلکتہ:قومی سطح پر بی جے پی کے مضبوط موقف کا حوالہ دیتے ہوئے ۔ پارٹی کی مغربی بنگال یونٹ کے صدر دلیپ گھوش نے ہفتہ کے روز کہاکہ اگر کوئی بھی ’بھارت ماتا کی جئے‘ اور ’ جئے شری رام ‘ کا نعرہ لگانے سے انکار کریگا تو وہ تاریخ بن کر رہ جائے گا۔

گھوش نے کہاکہ’’ملک کی ساری عوام‘ گجرات سے گوہاٹی ‘ کشمیر سے کنیا کماری تک ’بھارت ماتا کی جئے ‘ اور ‘ جئے شری رام ‘کا نعرہ لگانا پڑیگا۔ اور جو کوئی بھی اس سے انکار کریگا وہ تو تاریخ بن کر رہ جائے گا‘‘۔

گھوش نے کہاکہ ریاست بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کارکنوں کو درہم برہم نہیں کیاجاسکتا ۔

اشتعال انگیز بیان بازی کے مشہور بی جے پی لیڈر نے ترنمول کانگریس پارٹی کارکنوں کو اپنی’’ خراب عادتیں‘‘ تبدیل کرنے کو بھی کہا۔انہوں نے کہاکہ’’ بی جے پی کے سارے ملک میں 11کروڑ ممبرس ہیں۔

میں اپنے ترنمول کانگریس بھائیوں پر زوردتیا ہوں کہ وہ اپنی خراب عادتیں بدل ڈالیں‘ ورنہ ہم انہیں پوری بدل دیں گے‘‘۔گھوش کے بیان پر تبصرے کرتے ہوئے ترنمول کانگریس پارٹی سکریٹری جنرل پارتھا چٹرجی نے کہاکہ عظیم ثقافت کی مالک بی جے پی پارٹی کے لیڈر کی زبان سے ایسا بیان زیب نہیں دیتا جو اشتعال دلانے والا ہے۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ اگر مذہب کے نام پر لوگوں کا مشتعل کرنے کی کوشش کی جائے گی تو اس ملک کی عوام بی جے پی کے خواب کو چکناچور کردے گی۔ترنمول کانگریس لیڈر نے کہاکہ ’’ اگر ان کے پاس11کروڑ ممبرس ہے تو ‘ ان کا منصوبہ 130کروڑ ہندوستانی ناکام بنادیں گے‘‘۔

انہوں نے کہاکہ ’’ وہ لوگ مذہب کی نام پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مگر یہ بنگال کی تہذیب نہیں ہے۔

کوئی فرق نہیں پڑتا وہ کیاکررہے ہیں‘ عوام کی تائیدہر وقت ممتا بنرجی کو حاصل ہے‘‘۔