جونپور میں ممنوعہ جانور کی کھال برآمد‘ ہندوتو ا تنظیموں کے گھروں پر حملے کا مسلمانوں میں خوف

شاہ گنج۔جونپور کے گاؤں اشرف پور میں ممنوعہ جانور کی کھال برآمد ہوا ہی ہے۔

سابق پردھان کی شکایت پر چھ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ‘ وہیں دو کو گرفتارکرکے جیل بھیج دیا گیا ۔

اس واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے اور مسلمانوں کو گاؤں کو چھوڑ کر کسی محفوظ مقام پر چلے جانے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق2جولائی کے روز گاؤ ں سے چار کیلومیٹر کے فاصلے پر ایک ممنوعہ جانور کی کھال برآمد ہوئی ہے۔

جانور کی کھال برآٹد ہونے کے بعد ہندو تنظیمو ں کے ممبرس گاؤں پہنچے اور انہوں نے مسلم سماج کی قریشی برداری پر اس کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے گاؤں کے سابق پردھان کی قیادت میں ایک شکایت درج کرائی۔

چھ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد دو کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ہندوتوا تنظیموں کے ممبرس گاؤں پہنچے اور مسلمانوں میں خوف پیدا کیا۔ کچھ نے مسلمانوں کے گھر پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ مچائی۔

اس واقعہ سے مسلمانوں کے اندر خوف او ردہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہہ سے وہ عالم خوف میں گاؤں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔