نئی دہلی۔وزیراعظم نریندر مودی کے آبائی مقام پر دورے سے عین قبل نائب صدر کانگریس پارٹی راہول گاندھی نے ’ ’موسم کا حال‘‘ کا بیان کرتے ہوئے کہاکہ گجرات میں اعلانات کی بارش ہونے والی ہے۔مسٹر گاندھی کی یہ چٹکی وزیراعظم کے متوقع اعلان کے پیش نظر ہے جو گجرات جہاں پر اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں میں کئے جانے والے ہیں۔مسٹر گاندھی نے ٹوئٹر کے ذریعہ کہاکہ’’ موسم کا حال
मौसम का हाल:
चुनाव से पहले गुजरात में आज होगी जुमलों की बारिशhttps://t.co/Fwj9UBf1cZ
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 16, 2017
۔ انتخابات کے پیش نظر ‘ گجرات میںآج اعلانات کی بارش ہوگی‘‘۔انہوں نے اس کیلئے ٹوئٹر پر ’’جملوں کی بارش‘‘ کے لفظ کا بھی استعمال کیا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے ایک خبر بھی ٹیگ کی جس میں لکھا تھا’’ گجرات میں جہاں انتخابات کی تاریخ کااعلان باقی ہے‘ ریاست کو 12,500کروڑ کے پراجکٹ مل گئے‘‘۔
کانگریس نے بی جے پی او ران کی حکومت پر الزام عائد کیاکہ وہ الیکشن کمیشن پر’’ دباؤ ڈا ل رہے ہیں‘‘ تاکہ ہماچل پردیش کے ساتھ ریاست کے گجرات کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کیاجاسکے۔
کانگریس نے مبینہ طور پر کہاکہ الیکشن کمیشن اگر ہماچل پردیش کے ساتھ گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرتاتو انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ عمل میںآجاتا اور بی جے پی کے لئے ریاست گجرات کی عوام کو گمراہ کن اعلانات کی گنجائش باقی نہیں رہتی۔
ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخابات نومبر 9کو ہونگے جبکہ نتائج 18ڈسمبر کو برآمد کئے جائیں گے۔ گجرات الیکشن کی تاریخ کا اب تک اعلان نہیں کیاگیا ہے جبکہ چیف الیکشن کمشنر اچل کمار جیوتی کا کہنا ہے کہ 18ڈسمبر سے قبل انتخابات کرادئے جائیں گے۔