ثانیہ مرکزکو سرویس ٹیکس ادا نہ کرنے کی وجہہ سے سمن کی اجرائی

نئی دہلی: سرویس ٹیکس کی عدم ادائی کے خلاف محکمہ کمرشیل ٹیکس نے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے نام پر ایک سمن جاری کیا۔

مذکورہ محکمہ نے ثانیہ مرزا کو ہدایت دی ہے کہ وہ 16فبروری سے قبل شخصی طور پر یاپھر اپنے نمائندے کے ذریعہ محکمہ سے رجوع ہوں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سمن 6فبروری کو جاری ہوا ہے جو ثانیہ مرزا کی جوبلی ہلز رہائش پر پہنچایا گیا۔