تھپڑ مارنے والی فلسطینی دوشیزہ کی گرفتاری پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان نے کہاکہ القدس کے مسئلے کو اقوام متحد ہ کے فورم پر حل طلب مسائل میں پہلی ترجیح
نیویارک۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوڈئٹرس نے ایک بیان میں اسرائیلی فوجیو ں کو تھپڑ مارنے کے الزام میں ایک فلسطینی بچی کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیاگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹر ی جنرل گوئٹرس کے ترجمان اسٹفین ڈوگریک نے کہاکہ سکریٹری جنرل کو فلسطینی بچی عید تمیمی کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری پر تشویش کی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کم کسی بھی ملک میں بچوں کی گرفتاری پر خاص توجہہ دیتے ہیں۔ فئسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بچوں کی گرفتاریاں باعث تشویش ہیں۔ انہوں نے ہمیں عہد تمیمی کی گرفتاری پر افسوس او رتشویش ہے۔ ہر شخص کو آزادی اظہار کا حق ہے۔

ڈوگریک نے القدس کے حوالے سے اقوام متحدہ کے موقف کو دہرایا اور کہاکہ القدس کا مسئلہ اقوام متحدہ کے فورم پر حل طلب مسائل میں پہلی ترجیح ہے۔

اس مسلئے کو فلسطین اور اسرائیل کی منشا کے مطابق بات چیت کے ذریعہ حل ہونا چاہئے۔ خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی بچی عہد تمیمی کو 19ڈسمبر 2017کو حراست میں لیاتھا۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے دعوی کیاگیا تھا کہ عہد تمیمی نے اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارے تھے۔

اس الزام میں عہد تمیمی کی والدہ ‘ والد اور ایک لڑکی کو بھی گرفتار کرلیاگیا ہے۔