تلنگانہ کی عوام سے سونیاگاندھی کی درد مندانہ اپیل۔ ویڈیو

مجوزہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل میں اہم رول ادا کرنے والی یوپی اے چیر پرسن اور سابق صدر کل ہند کانگریس کمیٹی شریمتی سونیا گاندھی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں تلنگانہ کی عوام سے درد مندانہ اپیل کرتے ہوئے کہاکہ 7ڈسمبر کے روز منعقد ہونے والی رائے دہی میں پرجا کوٹومی کے امیدواروں کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

سونیا گاندھی نے اپنی اپیل میں کہاکہ چار سال قبل علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل میں انہوں نے اہم رول ادا کیاتھا مگر جو حکومت تلنگانہ میں تشکیل پائی‘ اس نے علیحدہ تلنگانہ کے مقصد کو ہی فوت کردیا۔ اور تلنگانہ کی عوام کے امیدوں او رتوقعات پر اترنے میں ناکام رہی

۔سونیا گاندھی نے مزیدکہاکہ پرجاکوٹومی سماج کے تمام طبقات کی نمائندگی پر مشتمل اتحاد ہے جس کا مقصد تلنگانہ اور تلنگانہ کی عوام کی فلاح وبہبود اور بے مثال ترقی ہے۔

واضح رہے کہ اے پی تنظیم جدید بل2014کی پارلیمنٹ میں پیشکش اور علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام میں سونیا گاندھی نے کافی اہم رول ادا کیا ہے۔ غیر مشروط بل کی پیش کش کو یقینی بنانے کے لئے سونیا گاندھی نے آندھرا سے اقتدار کی محرومی کے خوف کو بھی نظر انداز کردیاتھا۔ پیش ہے ویڈیو