مذکورہ کانگریس نے تلگودیشم ‘ سی پی ائی اور تلنگانہ جنا سمیتی کے ساتھ ملکر ایک عظیم اتحا د تشکیل دیا ہے اور 94سیٹوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کردیا
نرمل۔ اے ائی ایم ائی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے مبینہ طور پر کہاکہ مقامی کانگریس کے امیدوار اے مہیشوار ریڈی نے ان کے نرمل میں انتحابی جلسہ میں عدم شرکت پر پچیس لاکھ رروپئے کی پیشکش کی ہے۔
نرمل ٹاؤن میں پیر کی شب وہ ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔
الزامات کے جواب میں نرمل کے ڈی سی سی صدر او رامیدوار مسٹر مہیشوار ریڈی نے کہاکہ انہوں نے کبھی بھی اسدالدین اویسی سے ملاقات نہیں کی ہے اور تمام الزامات کو مسترد کردیا۔
انہوں نے اویسی کو چیالنج کیا اڈیو ٹیپ پیش کریں اور ان پر لگائے گئے الزامات ثابت کریں۔
انہوں نے کہاکہ اگر پچیس لاکھ روپئے کی پیش کش کوثابت کرتے ہیں تو میں سرگرم سیاست سے سبکدوش ہوجاؤں اور الیکشن سے دستبرداری اختیار کرلوں گا۔
مہیشوار ریڈی نے کہاکہ ’’ میں نہیں سمجھتا کہ اسد الدین اویسی کی قیمت پچیس لاکھ ہے جبکہ وہ ایک پارٹی کے قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ ہیں اور ان کے پاس کروڑ ہاروپئے جائیدادیں اور اثاثے ہیں‘ جس میں میڈیکل او رانجینئرنگ کالج بھی شامل ہیں‘‘۔
تاہم ایک اڈیو کلپ گشت کررہاہے اس میں ایک شخص جو کانگریس لیڈر ہونے کا دعوی کررہا ہے اور ایم ائی ایم کے ایک مقامی لیڈر سے بات کرتے ہوئے پارٹی کی اعلی قیادت کو نرمل جلسہ میں آنے سے روکنے کے لئے پچیس لاکھ کی پیش کررہاہہے اور مہیشو ار ریڈی کانام بھی لے رہا ہے۔
اے ائی ایم ائی حیدرآباد میں اٹھ سیٹوں پر مقابلہ کررہے ہیں وہیں ٹی آر ایس تنہا تمام 119اسمبلی حلقہ جات میں مقابلے کے لئے اپنے امیدوار اتار چکی ہے۔وہیں مذکورہ کانگریس نے تلگودیشم ‘ سی پی ائی اور تلنگانہ جنا سمیتی کے ساتھ ملکر ایک عظیم اتحا د تشکیل دیا ہے اور 94سیٹوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کردیا