محبوب نگر:سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک لیڈی کانسٹبل اور آرٹی سی کی لیڈی بس کنڈاکٹر کے درمیان میں پیش آیا لڑائی کا واقعہ وائیرل ہوا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ چہارشنبہ کے روز ٹی ایس آرٹی سی کی بس میں ضلع محبوب نگر میں پیش آیا۔
ایک منٹ کے قریب دیکھائے جانے والے اس ویڈیو میں لڑائی کرتے ہوئے لیڈی کانسٹبل کی شناخت راجیتا کماری اور لیڈی کنڈاکٹر کی شناخت شوبھا رانی کی حیثیت سے کی گئی جو اپس میں ایک دوسرے کو کھینچ اور مارپیٹ کے علاوہ گالی گلوج کررہے ہیں۔
راجیتا محبو ب نگر سے نواب پیٹ جانے کے لئے بس میں سوار ہوئی۔ جب شوبھا رانی نے اس کو بس ٹکٹ کے لئے پوچھا تو راجیتا نے ائی ڈی کارڈ کی زیراکس کاپی دیکھائی۔
شوبھا رانی نے اس کو مشورہ دیا کہ وہ ایسا کوئی وارنٹ دیکھائے جس سے وہ ٹکٹ لینے سے بچ سکتی ہیں‘ مگر لیڈی کانسٹبل نے بحث شروع کردی جس کے نتیجے میں دونوں کے درمیان ہاتھاپائی شروع ہوگئی۔
جیسے ہی ایک خاتون دونوں کے درمیان میں بیچ بچاؤ کے لئے اٹھی تب ایک ساتھی مسافر نے واقعہ کی ریکارڈنگ شروع ہوئی جس کے بعد یہ ویڈیو وائیرل ہوا ۔معاملے اعلی عہدیداروں کے سامنے ہیں جو واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔