تامل ناڈو میں شوہر کے عضو تناسل کو کاٹنے والے عورت ایک دوسرے شخص کے ساتھ گرفتار

تاملناڈو کے ضلع ویلور میں ایک ڈرامہ دیکھنے کے لئے مذکورہ عورت شوہر کے ساتھ باہر گئی ہوئی تھی‘ مگر وہاں سے وہ اپنے عاشق سے ملاقات کے لئے بھی گئی۔
تاملناڈو۔ جمعہ کے روز پولیس نے کہاکہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد ایک دوسرے شخص کے ساتھ ملاکر اپنے شوہر کے عضوتناسل کو کاٹنے والی عورت کو اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا ہے۔

پولیس افیسر پرکاش بابو نے اے ایف پی کو بتایا کہ 45سالہ جیانتی جو عام طور پر ایک ہی نا م کا استعمال کرتی ہے اپنے شوہر کے ساتھ پیر کے روزتاملناڈو کے ضلع ویلور میں ایک ڈرامہ دیکھنے کے لئے مذکورہ عورت شوہر کے ساتھ باہر گئی ہوئی تھی‘ مگر وہاں سے وہ اپنے عاشق سے ملاقات کے لئے بھی گئی۔

بابو نے کہاکہ’’ اس کے اپنے عاشق کے ساتھ قریبی تعلقات تھے۔ دونوں میں جھگڑا کے بعد ملزمہ جیانتی کے شوہر کے عضو تناسل کا کچھ حصہ کاٹ کر عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی ‘‘۔

عضو کا کاٹا ہواحصہ اور زخمی شوہر کو لے کر گاؤں والے اسپتال گئے اور پولیس کو واقعہ کی جانکاری دی۔

مذکورہ عورت کو چہارشنبہ کے روز گرفتار کرلیاگیا۔ٹی اوائی کا کہنا ہے کہ جیانتی نے اقبال جرم کرلیا ہے اور اس کو ویلور سنٹرل پریسن فار ویمن منتقل کردیاگیاہے