نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے یوپی کی یوگی حکومت کو پھٹکا ر لگاتے ہوئے تاج محل کے اردگرد ملٹی لیول پارکنگ بنانے کی اجاز ت دینے سے انکار کردیا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیر کے روز ایک پٹیشن پر سماعت کے دوران کہاکہ تاج محل ایک ہی ہے ۔
Supreme Court denies permission for construction of multi-level parking near Taj Mahal, observes "let the tourists walk to Taj instead of riding on vehicles" pic.twitter.com/Crb82q4vxY
— ANI (@ANI) November 20, 2017
ایک بار تباہ ہوگیا تودوبارہ نہیں بنے گا۔ سپریم کورٹ نے کہاکہ تاج محل کہ پانچ سو میٹر کے دائرہ میں گاڑیو ں کے چلنے پر پابندی جاری رہے گی ۔
Supreme Court Refuses to Lift Status Quo on Parking Area Near Taj Mahal #parking #TajMahal
— Lexcore Legal (@Lexcore) November 21, 2017
سپریم کورٹ نے تاج محل اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں تاج ٹریپوزیم زون ( ٹی جیڈ) کی حفاظت کے لئے یوپی حکومت کی منصوبہ بندی پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ یوپی حکومت نے تاج محل کے محفوظ علاقوں میں کثیر پارکنگ بنانے کے لئے 11درختوں کو کاٹنے کے لئے سپریم کورٹ سے اجازت طلب کی ہے۔ سپریم کورٹ نے یوپی حکومت سے کہاکہ اگرہ میں آلودگی اعلی سطح پر ہے ‘ ایسے میںیو پی حکومت کو اس طرح کی تعمیراتی کام کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔
Vehicles running on petrol and diesel are not allowed to run within a 500-m radius of Taj Mahal.
New Delhi:
There will be no multi-level parking near the Taj Mahal, the Supreme Court said today, refusing to allow the Uttar Pradesh government to contin… https://t.co/mvElYQ8Pxj pic.twitter.com/Tk0738a2pM
— Afeef Ibn Albra (@ranaalikash) November 20, 2017
عدالت نے یوپی حکومت سے کہاکہ آپ کے لئے تاج محل کی حفاظت کے لئے کوئی طویل مدتی منصوبہ نہیں ہے او ریہی سب سے بڑی دقعت ہے ۔
Construction of parking near Taj Mahal: Actually, the Supreme Court made this comment when it was said on behalf of the Uttar Pradesh government that parking is needed in Taj Protected Area because there is a problem of traffic
— India Legal (@indialegalmedia) November 15, 2017
بتادیں کے یوپی حکومت تاج محل کے مشرقی گیٹ سے ایک کیلومیٹر دور کثیر سطحی پارکنگ بنوانا چاہتی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہاکہ ہم کسی تعمیراتی کام کے خلاف نہیں ہیں ‘لیکن تعمیراتی کام او رماحول میں توازن برقرار رکپنا چاہئے۔ عدالت نے ٹی ٹی زیڈاتھارٹی کو سمن بھیج کر جواب مانگا ہے۔