آگرہ: بین الاقوامی شہرت یافتہ تاج محل پر اتوار کے روز ہندو وادی تنظیم نے ہنگامہ کردیا ۔اچانک ا س بھیڑ کو دیکھ کر غیر ملکی سیاح گھبرا گئے ۔ہندو وادی کے کارکنوں نے تا ج محل کے مغربی دروازہ کو شدید نقصان پہنچایا ۔
ذرائع کے مطابق تاج محل کے عقبی حصہ میں ایک مندر ہے ۔ مغربی دروازہ سے مندر کا راستہ جاتا ہے ۔یہاں پر میٹل ڈیکٹر کا کام چل رہا ہے جس کی وجہ سے یہ دروازہ کا راستہ بند کردیا گیا ہے ۔
حکام مندر جانے کے لئے متبادل راستہ فراہم کرچکی ہے لیکن اس کے باوجود ہندو وادی تنظیم مندر تک براہ راست راستہ کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کررہے ہیں ۔