حیدرآباد۔چہارشنبہ کے روز مسلم خواتین نے تین طلاق معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر بی جے پی ہیڈکوارٹر پر جشن منایا‘ بہت ساری مسلم خواتین نے بی جے پی صدر تلنگانہ ڈاکٹر لکشمن سے ملاقات کی اور کہاکہ’’ ہم فیصلے سے کافی خوش ہیں۔
اب خواتین کو انصاف ملے گا۔ جو ان کا حق ہے‘‘۔ بی جے پی تلنگانہ صدر ڈاکٹر لکشمن نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی کی جیت سے فتح کا مسلئے نہیں ہے مگر سماج کے ایک حصہ جو خواتین پر مشتمل ہے کہ بہتری اور احترام یہ ضروری ہے۔
انہوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے بی جے پی اور نریندر مودی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کا شکریہ ادا کیا جس نے اس حساس معاملے پرعدالت کی توجہہ مبذول کروائی اور ان خواتین کی مدد جو انصاف کے حصول کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا
You must be logged in to post a comment.