ممبئی : میونسپل کارپوریشن ممبئی کے انتخابات میں کے لئے نشستوں کی مفاہمت پر غیریقینی کے دوران شیوسینا نے آج بی جے پی کو نشانہ بنایا اور یہ الزام عائد کیا کہ انتخابی امکانات کوروشن بنانے کے لئے پارٹی میں داغد ار لیڈرو ں کوشامل کیاجارہا ہے
شیوسینانے کہاکہ انتخابات میں کامیابی کے لئے اسطرح کے اقدامات کالے دھن کے استعمال سے زیادہ خطرناک ہے اور صاف ستھری شبہہ سے متعلق زعفرانی جماعت کا دعویٰ مضحکہ خیز لگتا ہے۔
شیوسینا ترجمان ’’ سامنا‘‘ کے اداریہ میں شائع مضمون کے ذریعہ بی جے پی سے دریافت کیا گیاکہ صاف ستھری شبہہ کا دعویٰ کہاں گیا۔
اور بتایا کہ مجرمانہ پس منظر رکھنے والے افراد اب کمل نواس( بی جے پی) میں پناہ لے رہے ہیں جس کی وجہہ سے پارٹی کی صاف ستھری امیج پر انگشت نمائی کی جارہی ہے ۔
واضح رہے کہ بی جے پی شیوسینا مرکز اورمہارشٹرا حکومت میں اتحادی پارٹیاں ہیں لیکن انتخابات سے قبل اتحاد پر دونوں جماعتوں کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے۔کیونکہ دونوں جماعتیں زیادہ سے زیادہ نشستوں پر دعویٰ کرنے سے مفاہمت تعطل کاشکار ہے۔
بیربن ممبئی میونسپل کارپوریشن جو دنیاکا سب سے بڑا او ردولتمند بلدی ادارہ ہے جس پر گذشتہ 20سالوں سے شیو سینا کا کنٹرول ہے ‘ پارٹی اپنی برتری قائم رکھنا چاہتی ہے جبکہ بی جے پی یہ موقف چھین لینے کی کوشش میں ہے۔