نئی دہلی:بی جے پی کی مشہور لیڈر اور سابق اداکارہ روپا گنگولی اور بی جے پی قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگی کا نام بچو ں کی اسمگلنگ ریاکٹ میں ملوث ہونے کا انکشاف کیس کے ملزم نے تفتیش کے دورا ن کیا۔
چیرپرسن بیمالا شیشو گریہو چندا چکرورتی جنھیں ایک چیف اڈاپشن افیسرسونالی مونڈال کے ساتھ 17بچوں کی اڈپشن کے نام پر مبینہ فروخت کی الزام میں حراست میں لیاگیا ہے مذکورہ سارے معاملے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی مہیلا مورچہ صدر روپا گنگولی ‘ وجئے ورگی اور جوہی چودھری کی ایماء پر کیاگیا ہے۔
چکرورتی نے اس بات کو قبول کیاکہ وہ چودھری کے ساتھ اپنی تنظیم کے لئے مدد کی درخواست کے ساتھ دہلی گئی تھی او راس بات کا بھی دعویٰ کیاہے کہ بی جے پی لیڈر نے سینئر قیادت کے ساتھ تمام معاملے داریوں کو قطعیت دی جب وہ کسی دوسرے کمرہ میں بیٹھی ہوئی تھی۔
چکرورتی نے کہاکہ ’’ جوہی نے مجھے بھروسہ دلایا کہ وہ تمام مسائل کوحل کردے گی‘‘۔روپا گنگولی نے سی این این نیوز 18سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس کیس میں ترنمول کانگریس کی سازش کی تحت میرا نام گھسیٹا جارہا ہے۔
کیس میں نام آنے کے بعد سے پچھلے پانچ دنوں سے جوہی چودھری فراری اختیار کئے ہوئے ہے۔
پنٹل گاؤں میں تفتیش کے لئے انہیں حاضری دینی تھی جہاں پر سی ائی ڈی نے ایک عارضی کیمپ لگایا ہے جس کے بعد انہیں چہارشنبہ تک عدالت میں پیش ہونا ہے۔
تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے منگل کے روز دعویٰ کیا ہے کہ چودھری ایک بڑی سیاسی سازش کاشکار ہوئی ہے۔