الوار۔ مسلم خاندان سے جبراً چھینے گئے گائیوں کو یہاں کے جس گاؤ شالہ میں رکھا گیا ہے وہ مقامی بی جے پی لیڈر شری کشن گپتا کا ہے۔مقامی پولیس نے بی جے پی لیڈر کی ایماء پر جبری طریقہ سے 51گائے چھین کر بامبورا گھاٹی میں شری کرشنن گاؤ شالہ کے حوالے کردیا۔
ٹا ئمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق اکٹوبر3کے روز گپتا نے ایک واٹس ایپ گروپ پوسٹ میں خان کو ’’ گائے کا اسمگلر ‘‘ قراردیتے ہوئے گائیوں کو بچانے پر ایس ایچ او راتھوڑ کا شکریہ ادا کیا۔شری کرشنا گاؤ شالہ کے صدر گپتا نے ان الزامات کوب مسترد کرتے ہوئے کہاکہ’’پولیس تمام گائیوں کو میرے گاؤ شالہ لاکر رکھا ہے میں عہدیداروں ‘ مقامی پولیس اور ایس ڈی ایم کے احکامات کا انتظار کررہا ہوں تاکہ انہیں چھوڑ سکوں‘‘۔
ٹی او ائی کی خبر کے مطابق انہو ں نے کہاکہ ’’ خان کو اکٹوبر 3سے لیکر اب تک یومیہ اساس پر ان گائیوں کے چارہ کیلئے دو سو روپئے ادا کرنا پڑیگا‘‘۔ سبا خان جس کی عمر45سال کی ہے ایک ڈائری فارم کسان ہے اور میو کمیونٹی سے اس کا تعلق ہے اور وہ سالوں سے دودھ کا کاروبار کرتا ہے۔
میوکمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 55سالہ پیہلو خان کی ہجوم کے ہاتھوں پیش ائی ہلاکت کے چھ ماہ بعد دوبارہ اس قسم کا واقعہ پیش آیا ہے۔ایک روز قبل ہی ہریانہ کے فرید آباد میں خود ساختہ گاؤ رکشکوں کے ایک گروہ نے جسمانی معذور ڈرائیور کو بیف کے شبہ میں بری طرح پیٹا تھا۔