نئی دہلی۔بی جے پی ائی ٹی سل کے مبینہ سابق رکن مہاویر نے دعوی کیا ہے کہ سوشیل میڈیا کہ فیس بک او رٹوئٹر پر پلیٹ فارم جھوٹی خبروں کو پھیلانے کے لئے 150ممبرس کی ٹیم بھگوا پارٹی کے لئے کام کررہی ہے۔
وہیں 2000لوگ فیس بک او ر واٹس ایپ پر اس کو شیئر کرتے ہیں۔ اس نے یہ بھی دعوی کیاہے کہ ائی سل کے ممبرس کو راست طور پر پارٹی ہیڈآفس سے لے کر ضلع سطح کے دفتر سے ہدایت ملتی رہتی ہے۔
مہاویر کو اپنے اس کام کے لئے یومیہ 1000روپئے ملتے تھے۔ جبکہ 150سوپر ممبرس کو سرکاری ملازمت کے طرز پر تنخواہ ملتی ۔اپنے ایک انٹریو میں یوٹیوبر دہرو راٹھی سے بات کرتے ہوئے مہاویر نے کہاکہ وہ2012سے 2015تک بی جے پی ائی ٹی سل کے لئے کام کیاہے۔
مہاویر نے کہاکہ وہ دلت ‘ ہندو او رمسلمان کا مواد نیوز میں شامل کرتے ہیں ‘ چاہئے اس کا موضوع کچھ بھی رہے۔مہاویر کے مطابق بی جے پی ائی سل کے ٹاپ150ممبرس کو وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کا موقع ملتا ہے ۔ممبرس کو ائی ٹی سل کی جانب سے لیاپ ٹاپ‘ کم سے کم دس موبائیل فون فراہم کئے جاتے ہیں جو دس الگ الگ واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی کرسکیں