ی جے پی آفس کے قریب دیسی ساختہ ہتھیار او ربم دستیاب ۔ آر ایس ایس کارکن گرفتار

کیرالا پولیس کے مطابق منگل کے روز آر ایس ایس کارکن کی گرفتاری عمل میںآئی جس کے قبضے سے دیسی ساختہ بم اور ہتھیار برآمد کئے گئے کننور کے چکراکل میں بی جے پی دفتر کے قریب چھپائی گئے تھے۔پولیس کے مطابق کشیدگی کا شکار کننور ضلع سے اسٹیل بم‘ تلوار‘ لوہے کے راڈس‘ کلہاڑی ضبط کئے گئے ہیں اس کے علاوہ دیگر ایک ہتھیار بھی تلاشی کے دوران پولیس برآمد کئے۔

نیوز منٹ سے بات کرتے ہوئے چکراکل سب انسپکٹر بیجو پی نے بتایا کہ ضلع میں کشیدگی کے بعد پولیس مسلسل گشت کررہی ہے او رمشتبہ افراد کی تلاشی کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ تلاشی کے دوران بی جے پی آفس کے قریب ایک گروپ خطرناک ہتھیاروں کیساتھ موجود تھا جس میں ایک سے پولیس کے ہاتھوں لگا جبکہ دیگر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے ا ن تینوں کی چہروں کی شناخت کرلی ہے اور وہ بہت جلد پولیس کی گرفت میں ہونگے۔انہوں نے کہاکہ کشیدگی کے دوران اس قسم کے گروپ ہتھیاروں کے ساتھ گھومتے ہیں لہذا ہم مسلسل پارٹی دفاتر اور سنٹرس کے اطراف واکناف میں مسلسل تلاشی مہم چلارہے ہیں ۔

پولیس کی گرفت میں ائے شخص کی 35سالہ مہیش کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے جبکہ سنگھ پریوار گروپ کے دیگر اراکین موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔ سب انسپکٹر نے کہاکہ دس افراد پر مشتمل گروپ کے تین اراکین کے چہروں کی شناخت کرلی گئی ہے جن کی بہت جلد گرفتاری عمل میں ائے گی۔