بین الاقوامی یوگا ڈے‘ بالی ووڈ اداکارئیں سب سے یوگا کی سب سے بڑی مشتہر ہیں۔ شیلپاشیٹی سے لیکر بی پاشاہ باسو‘ ملیکااروڑا‘ عالیہ بھٹ‘ کرینہ کپوران میں سے ہر کوئی یاتو دوران حمل بڑھنے والے اپنے وزن کو کم کرنے کے لئے یا پھر یومیہ اساس پر یوگا کرتے ہیں تاکہ وہ چاق چوبند رہیں۔
یوگا ایک عادت ہے ایک بار اس کو اپنی روز مرہ زندگی کا حصہ بنالیاگیا تو یہ آپ کے لئے آکسیجن بناجاتا ہے۔ اسی طرح اس کے چاہنے والے دنیا کے ہر کونے میں آپ کو نظر ائیں گے‘ ایسے ہی ہمارے بالی ووڈ کے ستارے بھی یومیہ اساس پر یوگا کے لئے کاربند ہیں۔
وہ صرف یوگا کرتے ہیں بلکہ اپنے مداحوں کو بھی یوگا کرنے کی ترغیب دیتے رہتے ہیں۔ شیلپا شیٹی سے لیکر کرینہ کپورخان‘ اور بی پاشا ہ باسو مذکورہ اداکاروں کی فہرست کی صبح یوگا کے بغیر نہیں ہوتی۔
یہاں پر اس کی کچھ وجوہات پیش کی جارہی ہیں کہ کیوں یہ ان ادکاروں نے یوگا کو اہمیت دی ہے۔
شیلپا شیٹی
جو یوگا کا چہرہ ہیں۔ کئی سالوں سے وہ یوگا کرتے آرہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’ یوگا صرف میرے جسم کے لئے مددگار نہیں ہے بلکہ اس میں چاق وچوبند بھی رہتی ہوں۔ یہ فلموں میں میری توجہہ کو بڑھانے میں بھی مددگار ہے‘یقین جانیں ہم میں سے کئی ایسے ہیں جنھیں یوگا نے چاق وچوبند بنادیا ہے‘‘
لارا دتہ
شروعات سے ہی لارادتہ یوگا کرتی آرہی ہیں‘ بچے کو جنم دینے کے بعد بھی وہ ہندوستانی روایت پر عمل کیاکرتی تھیں۔قبل ازیں لارا نے کہاتھا کہ’’ میرے لئے یوگا سب سے بہتر چیز ہے۔ میں بارہ سال سے یوگا کی مشق کررہی ہوں‘‘۔
بی پاشاہ باسو
اپنی مداحوں کی ستائش حاصل کرنے کے لئے فنٹنس اور یوگا سیشن کے سی ڈیز ریلیز کئے ہیں۔انہوں نے کہاتھا کہ ’’ یوگا کی ڈی وی ڈی جاری کرنے کا مقصد مزید لوگوں کو یوگا کے متعلق باشعور بنانا ہے‘ اور دماغ جسم اور روح کو تازگی بخشنا ہے‘‘
ملیکا اروڑہ خان
کون کہہ سکتا ہے کہ ملیکا اروڑہ خان 15سال کے بچے کی ماں ہے؟ فلم انڈسٹری کے اندر وہ اپنی عمر کی تمام عورتو ں میں سب سے زیادہ چاق وچوبند ہے۔ملیکا نے کہا تھا کہ’’ انوئسز میری مشقت کا اہم حصہ ہے۔ اس سے خوف پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے اور متعدد فائدے بھی ہیں۔چٹائی پر بیٹھ کر مشق کرنے سے دیگر حالات میں مقابلے کی صلاحتیں پیدا ہوتی ہیں‘‘
کرینہ کپور
اپنی معصومیت سے تیمور لوگوں کا دل جیت رہا ہے وہی ان کی ماں سنجیدگی کے ساتھ کچھ یوگا کرتے ہوئے واپس شیپ میںآنے کی مشقت کررہی ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ وہ کرینہ ہی تھی جس نے ملیکا کو یوگامتعارف کروایاتھا۔دوران حمل اٹھار ہ کیلو وزن اضافہ ہونے کے متعلق فیس بک پر راست بات کرتے ہوئے کرینہ نے کہاتھا کہ’’ مذکورہ ائیڈیا عقیدے پر مبنی ہے۔اس کو مسلسل کرنا ہے‘ پائیدار طریقے سے ‘‘۔
دیپکا پدکون‘ نرگس فخری‘ عالیہ بھٹ‘ جیاکلن فرنانڈیز‘ سونم کپور‘ کنگانا راناوتھ‘ یہ وہ اداکارئیں ہیں جو یوگا کرتے ہوئے خود کو چاق وچوبند رکھتی ہیں او ریوگا کے متعلق ہر ایک کی علیحدہ رائے ہے۔
You must be logged in to post a comment.