بہار: دولہا حالت نشہ میں آنے پر دلہن نے شادی سے انکار کردیا ۔

چھاپرا(بہار) : بہار کے دمری چھپیا گاؤں میں دولہا شادی کیلئے حالت نشہ میں آنے پر دلہن برہم ہوگئی اور شادی کرنے سے انکار کردیا ۔انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمس نے یہ خبر شائع کی ۔ اخبار کے مطابق دلہن کا نام رنکی کماری اور دلہے کا نام ببلو کمار بتا یا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق دلہن کے والد تری بھون شاہ نے بتایا کہ دولہا نشہ کی حالت میں چور تھا ۔ وہ نشہ کی وجہ سے اپنے پاؤوں پر کھڑا بھی نہیں ہوپارہا تھا ۔

وہ شادی میں آئے کچھ باراتیوں کے ساتھ بھی بد سلوکی کررہا تھا ۔ تو میری لڑکی نے اس سے شادی کرنے سے انکار کردیا ۔ دلہن رنکی کماری کو شادی کیلئے بہت سمجھا یا گیا لیکن میری لڑکی نے ایک نہیں مانی اور شادی کرنے سے صاف انکار کردیا ۔