بہار: بیف کے استعمال پرسات مسلمانوں کے ساتھ مارپیٹ

پٹنہ: جولائی میں عظیم اتحاد کے بکھرنے اورریاست بہار میں بی جے پی کے تعاون سے حکومت کی تشکیل پہلے مرتبہ ریاست میں گاؤ رکشکوں اس قسم کا کوئی واقعہ انجام دیا ہے۔سات مسلمانوں کے ساتھ بہار کے ضلع ویسٹ چمپارن میں جمعرات کے روز مبینہ طور پر اپنے گھر میں بیف کے استعمال پر گاؤ بھگتوں نے مارپیٹ کی ہے۔ذرائع کے مطابق چان پاٹیہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع گاؤ ڈومرا کے محمد شہاب الدین کے گھر کے باہر ’بھارت ماتا کی جئے‘ نعرے لگاتے ہوئے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور سوال کیا کہ ان کے گھر میں بیف کہاں سے آیا بالآخر لکڑیوں سے مارپیٹ شروع کردی۔

وشوا ہندو پریشد کے50ممبرس نے شہاب الدین اور ان کے پڑوسیوں پر الزام عائد کیا ان لوگوں نے پچھلے رات گائے کو مارکر اس کے گوشت کا استعمال کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہاب الدین کے گھر والوں پڑوسی مسلمان اور دیگر کمیونٹی کے لوگ جو قریبی گاؤ ں سے یہاں پر کچھ ہی منٹوں میں پہنچے نے دیکھا کہ شہاب الدین کو ایک کمرے میں بند کرکے بری طرح پیٹا گیا ہے۔پولیس کی ایک ٹیم اطلاع ملنے کے ساتھ ہی مقام واقعہ پہنچ گئی اور بتایاجارہا ہے کہ حملہ آور جو مسلسل مارپیٹ کررہے تھے روکنے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق چانا پٹیا پولیس اسٹیشن ایس ایچ اوراجیش جہا ‘ سیرسیا پولیس اؤٹ پوسٹ ہیڈ کرن شنکر‘ گوپال پور پولیس اسٹیشن ایس ایچ او یوسف انصاری اور بیتایہ ڈی ایس پی سنجے جہا کو ہجوم پر قابو پانے کے لئے کافی مشقت کرنے بھی پڑی۔ ایک پولیس افیسر نے بتایا کہ اس حملے میں چا ر لوگ زخمی ہوئے جنھیں علاج کے لئے بیتایہ اسپتال میں داخل کیاگیا ہے ۔گاؤں کے مقامی صدر کے شوہر قدوس قریشی ‘ نصیر الدین میاں‘ مصطفےٰ میاں‘ جہانگیر میاں‘ اسلم انصاری‘ ببلو میاں‘ اور رضوان میاں کو گرفتار ی عمل میں لائی گئی جس کے بعد درج ایف ائی آر میں ملزمین کے طور پر انہیں پیش کیاگیا۔

چن پٹیا پولیس اسٹیشن ایس ایچ او راجیش جہا نے کہاکہ ’’ سات لوگوں کو مقامی اکثریتی طبقے کے مذہبی جذبات بھڑکانے کے جرم میں گرفتار کیاگیا ہے ۔ ہم اس ضمن میں تحقیقات بھی کررہے ہیں‘‘۔ مسلمانوں پر حملہ کرنے والے کے خلاف ایف ائی آر کے عدم اندراج کے متعلق پوچھنے پر جہا نے کہاکہ ’’ اس قسم کے حملے کی کوئی شکایت ہمیں موصول نہیں ہوئی ہے‘‘۔ اگست3کوبھوج پور ضلع میں ایک غیر قانونی مسلخ سے بیف بھر کر لے جانے والے ٹرک کو گاؤ رکشکوں کے ہجوم نے روک پر تین مسلمانوں کے ساتھ مارپیٹ کی تھی ۔