بہار اور یوپی کے لوگ آکر یہاں کے مقامی لوگوں کی نوکریاں چھین لے رہے ہیں : وزیر اعلیٰ مدھیہ پردیش کمل ناتھ ، بی جے پی کارکنوں کا احتجاج 

نئی دہلی : بی جے پی کے پوروانچل مورچہ تنظیم کے کارکنان نے مدھیہ پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کے تبصرہ پر زبردست احتجاج کیا ۔ کمل ناتھ نے کہا تھا کہ بہار اور یوپی کے لوگ مدھیہ پردیش میں مقامی لوگوں کی نوکریاں چھین لے رہے ہیں ۔ کمل ناتھ نے وزیر اعلیٰ کے حلف لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اسکیمیں جو مدھیہ پردیش کے عوام کیلئے ہیں لیکن دوسرے ریاستوں جیسے بہار اور اترپردیش کے لوگ آکر نوکریاں چھین رہے ہیں ۔‘‘ بی جے پی کے پوروانچل مورچہ تنظیم کی جانب سے اس متنازعہ تبصرہ پر دہلی میں کمل ناتھ کے سرکاری رہائش گاہ کے باہر زبر دست احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے کمل ناتھ کے مکان کے باہر لگی ہوئی ان کے نام کی تختی پر سیاہی لگادی اور بہار اور یوپی کی عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کررہے تھے ۔

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھیلش یادو نے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہار اور یوپی کی عوام کی ذلیل کرنے والی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمل ناتھ نے اپنے بیان کے ذریعہ شمالی ہند کے لوگوں کی دلآزاری کی ہے ۔